2,504

چند الفاظ کی تحقیق و تلفظ

یہ کتاب ان محققین کے لیے مدد گار ثابت ہو گی جو اردو میں استعمال ہونے والی انگریزی اصلاحات کا خالص اردو میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں
ملتان کے آصف علی بھٹی پیشہ کے لحاظ سے پبلیشر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحتِ لفظی دو سو صفحات پر مشتمل ہے جس کے چار ابواب ہیں۔ پہلے باب میں اردو الفاظ کی اصلیت، دوسرے باب میں اردو میں شامل عربی فارسی الفاظ کی بحث، تیسرے باب میں تلفظ کے قواعد کا جدید انداز میں ذکر اور چوتھے باب میں مرکب لفظوں کی ترکیب سازی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
’حال ہی میں عدالتِ عظمیٰ نے اردو زبان کو سرکاری دفاتر میں رائج کرنے کے احکامات دئیے ہیں یہ کتاب ان محققین کے لیے مدد گار ثابت ہو گی جو اردو میں استعمال ہونے والی انگریزی اصلاحات کا خالص اردو میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
ممتاز خان ڈاہر بتاتے ہیں کہ انہوں نے 2010ء میں اس سلسلے کو آگے بڑھایا اور اپنی کتاب ’چند الفاط کی تحقیق اور تلفظ‘ کے نام سے شائع کی جس میں بکثرت استعمال ہونے والے مشکل الفاظ کی وضاحت کی گئی ہے۔
وہاڑی ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر سید ندیم رضا بخاری کہتے ہیں کہ ممتاز خان ڈاہر کی کتاب ’چند الفاظ کی تحقیق اور تلفظ‘ 128 صفحات پر مشتمل ہے جس میں عربی، اردو اور فارسی کے ان الفاظ پر بحث شامل ہے جو اردو میں بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔
’کتاب میں تلفظ، عروض کے قواعد کو سائنسی طریقے سے دلیل اور وجہ دونوں کو سامنے رکھ کر بات کی گئی ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ تدریس میں آنے والے اساتذہ اس کتاب سے بھر پور استفادہ حاصل کر کے علم کی روشنی کو مزید پھیلا سکتے ہیں اسکے علاوہ مصنفین و شعراء کے لیے حوالے کے طور پر بھی یہ کتاب مفید ہے۔‘
ممتاز ڈاہر بتاتے ہیں کہ انہوں نے 2012ء میں ’ملتان کا کاروانِ سیاحت‘ کے عنوان سے کتاب شائع کی جس میں1947ء سے 2001ء تک کے ان سیاسی افراد اور تحریکوں کا بیان موجود ہے جو ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں