3,526

ملتان کا کاروان سیاست

ملتان کا کروانِ سیاحت، مطالعہ پاکستان، تاریخِ پاکستان اور سیاستِ پاکستان کے طلبہ کے لیے مفید ہے
انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب 577 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 293 شخصیات کا ذکر ہے۔ اسکے علاوہ ملتان کے لوگوں نے غیر ملکی حملہ آوروں کا کس طرح مقابلہ کیا۔ دولتانہ، گیلانی، کھگہ، بوسن، سید خاندان نے تحریک پاکستان اور بعد ازاں جمہوریت کے لیے جو کردارا ادا کیے اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔
’کتاب میں 1970ء کی سیاسی بیداری، 1974ء کی تحریکِ ختمِ نبوت، 1977ء کی تحریک نظامِ مصطفٰی اور 2007ء کی تحریک بحالی عدلیہ میں شامل سیاسی کارکنوں، اراکینِ اسمبلی، سیاسی جدو جہد کرنے والوں کا ذکر اور موجودہ گورنر ملک رفیق رجوانہ کا ذکر بھی اس کتاب میں سنِ اشاعت کے وقت سے موجود ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ان کی کتاب ’ملتان کا کروانِ سیاحت‘ مطالعہ پاکستان، تاریخِ پاکستان، سیاستِ پاکستان کے طلبہ کے لیے مفید ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی دو آنے والی کتابوں میں ’تحریکِ پاکستان‘ جس میں تحریک پاکستان کے لیے چلنے والی موومنٹس کا ذکر کیا گیا ہے
اسکے علاوہ دوسری کتاب ’ملتان کی شاندار تاریخ‘ جو سرائیکی زبان میں لکھی گئی تھی اس کا انہوں نے اردو زبان میں ترجمعہ مکمل کر لیا ہے بہت جلد طباعت کے بعد قارئین کے ہاتھوں میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں