خوش نویسی میں نام پیدا کرنے والے راشد سیال مدینۃ الاولیاء ملتان میں رہتے ہیں۔ خوش نویسی انکا شوق بھی ہے اور پیشہ بھی۔ اُن کی فنی برتری کو پاکستان اور پاکستان سے باہر بعض ممالک میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاضتِ پیہم نے اُنہیں اوج ِ کمال تک پہنچایا ہے مختلف اوقات میں اُن کے خوش نویسی کے نمونے ترکی، ایران اور سعودی عرب میں خطاطی کی بین الاقوامی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔
قرانی آیات پر مشتمل یہ خطاطی ان کے کمالِ فن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میلسی ضلع وہاڑی میں موجود یہ عمارت میونسپل کمیٹی میلسی کا دفتر ہے جسے چیر مین بلدیہ الحاج اللہ یار خان کھچی نے تعمیر کرایا تھا۔انکی دعوت پر ڈپٹی کمشنر ملتان شیخ اظہار الحق عمارت کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کے لیے 21نومبر1963کو میلسی آئے تھے۔ اُس زمانے میں وہاڑی کو ضلع کا درجہ حاصل نہ تھا بلکہ وہاڑی اور میلسی دونوں ضلع ملتان کی تحصیلیں تھیں اس عالیشان عمار ت کی مرمریں لوحِ بنیاد پر مونسپل کمیٹی میلسی کے اراکین کے اسماء کنندہ کیے گئے ہیں۔