ء میں پہلی کتاب تاریخِ میلسی کے نام سے شائع ہوئی جسے تحصیل بھر میں خوب پذیرائی ملی۔2001 میلسی میں اُردو نثر میں لسانیات اور تاریخ نویسی کے حوالے سے ممتاز خان ڈاہر کا نام جانا جاتا ہے۔ انہوں نے گذشتہ پندرہ سالوں کے دوران اردو زبان اور ملتان ڈویژن کی تاریخ نویسی کے ذریعے بہت شہرت پائی۔ ممتاز خان ڈاہر میلسی کے ریلوے چوک میں گلی ڈاہراں والی کے رہائشی ہیں اور 31 اگست 1956ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم مدرسہ تعلیم القرآن ملتان روڈ میلسی سے حاصل کی اور گورنمنٹ ہائی سکول میلسی سے 1972ء میں میٹرک اور 1978ء میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے […]
لغت کے لحاظ سے یہ میلسی کی پہلی کتاب ہے جس میں الفاظ کے تلفظ اور دیگر لاثانی پہلووں پر تحقیق کی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتاب کو تکمیل کرنے کے لیے ماہرین زبانِ اردو کے ساتھ خط وکتابت کی اور مکمل تحقیق کے ساتھ قومی زبان سے محبت رکھنے والوں کو ایک انمول تحفہ دیا۔ میلسی گورنمنٹ کالج میں اردو کے لیکچرار شفیق الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاحتِ لفظی لغت کے لحاظ سے یہ میلسی کی پہلی کتاب ہے جس میں الفاظ کے تلفظ اور دیگر لاثانی پہلووں پر تحقیق کی گئی ہے جس کی وجہ سے قومی زبان کے روز مرہ […]
یہ کتاب ان محققین کے لیے مدد گار ثابت ہو گی جو اردو میں استعمال ہونے والی انگریزی اصلاحات کا خالص اردو میں ترجمہ کرنا چاہتے ہیں ملتان کے آصف علی بھٹی پیشہ کے لحاظ سے پبلیشر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحتِ لفظی دو سو صفحات پر مشتمل ہے جس کے چار ابواب ہیں۔ پہلے باب میں اردو الفاظ کی اصلیت، دوسرے باب میں اردو میں شامل عربی فارسی الفاظ کی بحث، تیسرے باب میں تلفظ کے قواعد کا جدید انداز میں ذکر اور چوتھے باب میں مرکب لفظوں کی ترکیب سازی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ’حال ہی میں عدالتِ عظمیٰ نے اردو زبان کو سرکاری دفاتر […]
ملتان کا کروانِ سیاحت، مطالعہ پاکستان، تاریخِ پاکستان اور سیاستِ پاکستان کے طلبہ کے لیے مفید ہے انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب 577 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 293 شخصیات کا ذکر ہے۔ اسکے علاوہ ملتان کے لوگوں نے غیر ملکی حملہ آوروں کا کس طرح مقابلہ کیا۔ دولتانہ، گیلانی، کھگہ، بوسن، سید خاندان نے تحریک پاکستان اور بعد ازاں جمہوریت کے لیے جو کردارا ادا کیے اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔ ’کتاب میں 1970ء کی سیاسی بیداری، 1974ء کی تحریکِ ختمِ نبوت، 1977ء کی تحریک نظامِ مصطفٰی اور 2007ء کی تحریک بحالی عدلیہ میں شامل سیاسی کارکنوں، اراکینِ اسمبلی، سیاسی جدو جہد کرنے والوں کا […]
افسوسناک سانحہ،چینی انجینئراور پاکستانی مزدور کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا دستہ